کاسابلانکا کا آخری پوسٹر 4 لاکھ 78 ہزار ڈالر میں فروخت  ہو گیا

کلاسیک سینما  فلموں میں سے کاسابلانکا فلم کی اٹلی میں نمائش کے لئے چھاپے گئے 2 ہزار  پوسٹروں میں سے موجودہ دور تک پہنچنے والی واحد کاپی 4 لاکھ 78 ہزار ڈالر میں فروخت  ہو گئی

782224
کاسابلانکا کا آخری پوسٹر 4 لاکھ 78 ہزار ڈالر میں فروخت  ہو گیا

کلاسیک سینما  فلموں میں سے کاسابلانکا فلم کی اٹلی میں نمائش کے لئے چھاپے گئے 2 ہزار  پوسٹروں میں سے موجودہ دور تک پہنچنے والی واحد کاپی 4 لاکھ 78 ہزار ڈالر میں فروخت  ہو گئی ہے۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں منعقدہ کھلی نیلامی میں فروخت ہونے والا 139/198 سینٹی میٹر لمبائی اور چوڑائی کا پوسٹر اپنے نئے مالک تک پہنچ گیا ہے۔

یہ پوسٹر، 1942 میں ہمفری بوگارٹ اور انگرڈ برگ مین کے مرکزی کرداروں کے ساتھ اور   مشیل کرٹیز کی ہدایت کاری میں بنائی گئی  فلم کاسابلانکا  کے اطالوی زبان میں تیار کئے جانے والے پوسٹروں کی  آخری کاپی  ہے۔

اطلاع کے مطابق فلم کی اٹلی میں 1946 میں نمائش کی گئی اور اس سے قبل فلم کے 2 ہزار پوسٹر چھاپے گئے۔

اگرچہ فلم اٹلی میں نمائش سے 4 سال قبل تیار کی گئی تھی  لیکن اس دور کی اطالوی انتظامیہ کی طرف سے  امریکی ساختہ فلم کی نمائش کو  ممنوع قرار دے دیا گیا۔

دوسری عالمی جنگ  کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی اور فلمی کمپنی وارنر بروس نے فنکار' لوگی مارٹیناٹی' کو نیا پوسٹر تیار کرنے کا فریضہ سونپا۔



متعللقہ خبریں