انطالیہ میں سیاحوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

غیر ملکی سیاحوں میں  روسی سیاح سرِ فہرست ہیں،  ماہ جولائی میں  بیس لاکھ  روسی سیاح  انطالیہ آئے ہیں

780680
انطالیہ میں سیاحوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

 

امسال  انطالیہ کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

گزشتہ برس  انطالیہ نے  62 لاکھ  سیاحوں کی میزبانی کی تھی تو اس تعداد کو  سال کے پہلے  سات ماہ میں ہی حاصل  کر لیا گیا ہے۔

بحیرہ روم کے موتی انطالیہ  کو فضائی راستے  28  جولائی تک  50 لاکھ 21 ہزار  سیاحوں کی آمد  ہوئی ہے۔

جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی سیاحوں میں  روسی سیاح سرِ فہرست ہیں،  ماہ جولائی میں  بیس لاکھ  روسی سیاح  انطالیہ آئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں