فنکاروں کی طرف سے بیت المقدس مہم

اس مہم کا مرکز انسان ہے اور ہر ایک کا یک آواز ہو کر ایک ہی نعرہ لگانا ہمارے یک وجود ہونے کے باقاعدہ اظہار کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ علی نوری ترک اولو

777955
فنکاروں کی طرف سے بیت المقدس مہم
nadide sultan.jpg
Ali Nuri Turkoğlu.jpg

فنکاروں کی طرف سے بیت المقدس مہم۔۔۔

فنکاروں اور ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کا ایک گروپ اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے تناو کی لپیٹ میں آئے ہوئے بیت المقدس کے ساتھ تعاون کے لئے مہم کا آغاز کرے گا۔

فنکار علی نوری ترک اولو، کمیونیکیٹر چیتن ایردم ، فنکار اور مصّنف مہمت سعدی بایزید، پروڈیوسر اور ڈائریکٹرفاتح اوزبائے اور مصّنف مصطفیٰ صفاگیوینر کے زیر انتظام مہم کے ساتھ  ابھی   اس کے فکری   مرحلے میں ہی بڑے پیمانے پر تعاون   کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فنکار نجاتی شاشماز، گلوکارہ  نادیدہ سلطان، ہدایتکار نضیف تنچ عثمان اولو   سمیت متعدد فنکاروں، پیشکاروں  اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے مہم کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

مہم کے منتظمین میں سے علی نوری ترک اولو نے کہا ہے کہ وہ کل مہم کی تفصیلات سے رائے عامہ کو مطلع کریں گے اور یہ کہ ان کی پلان کردہ مہم کے ساتھ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

علی نوری نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے بیت المقدس  میں جاری اسرائیلی محاصرے،  انسانی جرائم اور عبادت کی آزادی  کے خلاف جاری بندشوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے تحت ہم نے کاروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

علی نوری نے کہا  ہے کہ "قدس کے لئے کھڑا  ہوں، کیونکہ میں انسان ہوں" کے سلوگن کے ساتھ شروع کی جانے والی اس مہم میں شرکت کے خواہش مند اپنی سیلفی ویڈیوز کو kuduicinayaktayim@gmail.com  ایڈریس پر بھیج سکیں گے اور اس ایڈریس پر جمع ہونے والی ویڈیوز کو ایک ہی دن ایک ہی وقت پر اوپر تلے نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مرکز انسان ہے اور ہر ایک کا یک آواز ہو کر ایک ہی نعرہ لگانا ہمارے یک وجود ہونے کے باقاعدہ اظہار کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔



متعللقہ خبریں