"چائے کُر" چائے کا جنیاتی نقشہ تیار کرے گی

ترکی کی چائے کی کمپنی "چائے کُر" چائے کا جنیاتی نقشہ نکالنے کے لئے ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBİTAK کے ساتھ مل کر کام کرے گی

778191
"چائے کُر" چائے کا جنیاتی نقشہ تیار کرے گی

ترکی کی چائے کی کمپنی "چائے کُر" چائے کا جنیاتی نقشہ نکالنے کے لئے ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBİTAK کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

چائے کُر کے ڈائریکٹر جنرل امداد سُت لُو اولو نے اس بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ترک چائے کا جنیاتی نقشہ نکالنے کے بارے میں TUBİTAK اور رجب طیب ایردوان یونیورسٹی  کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سُت لُو اولو نے کہا کہ چائے دانیوں میں جدت پیدا کرنے کے سلسلے میں ہم نے چائے کے پودے کا قومی جنیاتی پُول تشکیل دیا ہے۔ اس سے قبل ہم رجب طیب ایردوان یونیورسٹی کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کر چکے تھے اور اب اس کام کو ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے TUBİTAK کے ساتھ اپنی چائے کا جنیاتی نقشہ تیار کرنے کے لئے سمجھوتہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں