جرمنی: اسٹریٹ فیسٹیول کے ساتھ باہمی اخوت و مساوات کا پیغام

اس فیسٹیول کے اہتمام سے ہمارا مقصد بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی کو  روکنا ہے: علی دیمیر

762909
جرمنی: اسٹریٹ فیسٹیول کے ساتھ باہمی اخوت و مساوات کا پیغام

حالیہ دنوں میں یورپ میں بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی کے خلاف جرمنی کے شہر کولن میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول کا انعقاد کر کے باہمی اخوت و مساوات کا پیغام دیا گیا۔

کولن کے ترک اکثریتی آبادی والے علاقے مُلہیم  کی شاہرائے  برلن  پر "ہم  میں سے ایک فرد ہم سب کے اور ہم سب، ہم میں سے کسی ایک کے ترجمان ہیں" کے نعرے کے ساتھ منعقدہ فیسٹیول کے ساتھ متعدد سول سوسائٹیوں اور انجمنوں نے تعاون کیا۔

فیسٹیول کے پیش رووں میں سے "ہیماٹ فور آلے کولن۔ یعنی یہ ملک ہم سب کا" نامی سوسائٹی کے سربراہ علی دیمیر نے فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں یورپ میں نسلیت پرستی میں اضافہ ہو گیا ہے اور انتہائی دائیں بازو کے حامی  پارٹی قائم کر کے  پارلیمنٹ   میں داخل ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے اور اس سے ہمارا مقصد بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی کو  روکنا ہے۔

دیمیر نے کہا کہ دن بھر جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے ساتھ ترکوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کے مقابلے میں جرمن باشندوں نے زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیول نسلیت پرستوں کے لئے سب سے اچھا جواب ہیں۔



متعللقہ خبریں