"ہمیں ترکی اور ایردوان پسند ہیں"،پاکستانی نژاد برطانوی جوڑے نے ترک شہریت کےلیے رجوع کرلیا

20 سال سے ترکی کے ساحلی قصبے مارماریس کی سیر کو آنے والے  پاکستانی نژاد برطانوی  شہری خالد اعجاز اور ان کی اہلیہ عابدہ سلطانہ نے ترک شہریت کےلیے ضروری کوائف جمع کرا دیئے ہیں

758601
"ہمیں ترکی اور ایردوان پسند ہیں"،پاکستانی نژاد برطانوی جوڑے نے ترک شہریت کےلیے رجوع کرلیا

ترکی کے ساحلی قصبے مارماریس کی سیر کو آنے والے  پاکستانی نژاد برطانوی  شہری خالد اعجاز اور ان کی اہلیہ عابدہ سلطانہ   نے ترک شہریت کےلیے ضروری   کوائف جمع کرا دیئے۔

 یہ جوڑا برطانوی شہر  ہڈرس فیلڈ میں   مقیم ہے  جس نے چھٹیاں گزارنے  کےلیے مارماریس کا انتخاب  کیا ۔

خالد اعجاز نے بتایا کہ  وہ  ریٹائرڈ  ایرونوٹیکل انجینئر ہیں جو کہ 20 سال سے مسلسل ترکی  میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں  جس کےلیے فی الوقت ان کے پاس   ترکی کا اقامت نامہ موجود ہے کیونکہ یہاں ہمارا ایک گھر بھی ہے۔

 اعجاز جوڑے نے بتایا کہ  وہ  ترکی میں انتہائی پر سکون اور صحت افزا ٫  وقت گزارتے ہیں اس کے علاوہ اُنہیں صدر رجب طیب ایرودان   کی  پُر اثر شخصیت بھی متاثر کرتی ہے   جن کی قیادت میں  ترکی نے کافی ترقی کرلی ہے ۔

خالد صاحب کی اہلیہ عابدہ سلطانہ نے بھی  کہا کہ وہ مارماریس کو کافی  پسند کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں