ہرکولیس کا لحد ترکی کو واپس کیا جائے گا:وزیر ثقافت

ہرکولیس کا لحد جنیوا سے ترکی لایا جائے گا جس کا اظہاروزیر ثقافت و سیاحت نابی آوجی نے  جنیوا میں  اقوام متحدہ    کی ذیی ادارے  یونیسکو کی ڈاریکٹرجنرل  ایرینا بوکووا سے ملاقات کے بعد  کیا

756016
ہرکولیس کا لحد ترکی کو واپس کیا جائے گا:وزیر ثقافت

ہرکولیس کا لحد جنیوا سے ترکی لایا جائے گا۔

اس بات کا اظہار وزیر ثقافت و سیاحت نابی آوجی نے  جنیوا میں  اقوام متحدہ    کی ذیی ادارے  یونیسکو کی ڈاریکٹرجنرل  ایرینا بوکووا سے ملاقات کے بعد  کیا ۔

 انہوں نے کہا  یہ لحد  ترکی سے غیر قانونی طریقے سے جنیوا لایا گیا تھا جس کی واپسی کےلیے یونیسکو نے حامی بھر لی ہے ۔

 ترک وزیر نے   جنیوا یونیورسٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ    تاریخی نوادارات کسی بھی ملک کا  نہیں  بلکہ  دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ  ثقافتی ورثہ ہوتا ہے  جسے خراب  کرنا ایک غیر اخلاقی فعل ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ   ہم   ترکی سے  بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے  لائے جانے والے تما م تاریخی نوادرات واپس لائے جائیں گے۔

 یاد رہے کہ ہرکولیس کا یہ لحد  دوسری صدی قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے  جس  کی طوالت  235 سینٹی میٹر ،وسعت 112 سینٹی میٹر اور وزن  3 ٹن ہے ۔



متعللقہ خبریں