ترک وزارت خارجہ کا پاکستانیوں کےلیے تحفہ،ترکی کا مفت ٹرانزت ویزہ
ترک وزارتِ خارجہ نے امریکہ، برطانیہ اور شینگن ممالک سمیت آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزے کا اجراء شروع کردیا ہے
![ترک وزارت خارجہ کا پاکستانیوں کےلیے تحفہ،ترکی کا مفت ٹرانزت ویزہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/96e7/9bb3/6424/58d8d710da53d.jpg?time=1718926836)
ترک وزارتِ خارجہ نے امریکہ، برطانیہ اور شینگن ممالک سمیت آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزے کا اجراء شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ان ویزوں کا اجراء ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ٹرکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکہ، یورپ ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔
اس سہولت کے تحت ترک ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ سٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک دن کیلئے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔
یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ کا مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا ۔
اس چیک کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ ہوٹلز استنبول کے تقسیم اور سلطان احمدکے علاقوں میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی علاقہ ہے۔
متعللقہ خبریں
![غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e6ba/590e/d2a2/66715dd0cba44.jpg?time=1718926836)
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
![دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/224e/6e33/10a1/667138f40e7a3.jpg?time=1718926836)
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے