چین: 700 سالہ قدیم  حنوط شدہ لاش کی دریافت

تائی زو میں سڑک کی تعمیر کے دوران ایک 700 سو سالہ قدیم حنوط شدہ خاتون کی لاش کی دریافت ہوئی ہے

734326
چین: 700 سالہ قدیم  حنوط شدہ لاش کی دریافت

چین میں 700 سالہ قدیم  حنوط شدہ خاتون کی لاش دریافت ہوئی ہے ۔۔۔

اطلاع کے مطابق ملک کے مشرقی شہر تائی زو میں سڑک کی تعمیر کے دوران ایک 700 سو سالہ قدیم حنوط شدہ لاش کی دریافت ہوئی ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس عورت کا تعلق 1368 سے 1644 میں ملک پر حکومت کرنے والے منگ خاندان سے ہے۔

حنوط شدہ لاش پر نہایت اہم علامتیں موجود ہیں۔

لاش کی جلد، چہرہ یہاں تک کہ پلکیں تک کافی حد تک بہتر حالت میں ہیں۔

ایک میٹر 50 سینٹی میٹر قد والی یہ عورت ایک تابوت کے اندر بھورے رنگ کے محلول میں ڈوبی ہوئی شکل میں ملی ہے۔

700 سالہ اس لاش کی انگلی میں موجود انگوٹھی بھی مرکز توجہ بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں 1979 سے 2008 کے سالوں میں بھی 5 حنوط شدہ لاشیں دریافت ہو چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں