ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کی مختلف زبانوں میں نشریات پر نائب وزیر اعظم کا اظہارِ تشکر

مختلف زبانوں  کی نشریات کی وساطت سے   ٹی آرٹی ترکی کے نظریات اور سیاست سے    دنیا بھر کو آگاہی فراہم کرنے میں  اہم کردار  ادا کر رہا ہے

731190
ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کی مختلف زبانوں میں نشریات پر نائب وزیر اعظم کا اظہارِ تشکر

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش   نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژ ن  کارپوریشن  کا   مختلف زبانوں میں   نشریات پیش کرتے ہوئے  ترکی کے نظریات اور تصور کو دنیا  بھر  تک انتہائی خوبصورت  انداز میں بیان کرنے  پر شکریہ ادا کیا۔

جناب قرتلمش نے  استنبول یونیورسٹی  کے زیر اہتمام   "شعوری  معیشت و جدت  پر مبنی  سرمایہ کاری کے لیے اصلاحات" کے زیر عنوان  منعقدہ      ایک کانفرس  سے خطاب کے بعد ٹی آرٹی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

یہاں  پر  سوالات کا جواب دینے والے    نائب وزیر اعظم نے  کہا کہ  ٹی آرٹی   سچی اور  حقائق پر مبنی   نشریات  پیش کرنے والا ایک سرکاری ادارہ ہے۔  یہ   اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروقت  بروئے کار لاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف زبانوں  کی نشریات کی وساطت سے   یہ ترکی کے نظریات اور سیاست سے    دنیا بھر کو آگاہی فراہم کرنے میں  اہم کردار  ادا کر رہا ہے، یہ علاوہ ازیں  ترک تاریخ، ثقافت ، سیاحت اور دیگر اقدار   کو  بیرون ملک  اور آئندہ کی نسلوں تک پہنچانے جیسی خدمات فراہم کرنے میں نمایاں ہے۔

میں ان خدمات کی بدولت ٹی آرٹی اور اس کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں