مقامی امریکی باشندے صدیوں پرانی روایات کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں

امریکی راہب پیٹر پال کی سربراہی میں ریڈ انڈین گروپ نے اپنے چہروں کو سورج کی طرف کیا اور "قدرت ماں " کا شکریہ ادا کر کے سے عبادت کا آغاز کیا

727252
مقامی امریکی باشندے صدیوں پرانی روایات کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں

امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم مقامی امریکی باشندے جدید ٹیکنالوجی اور تبدیل ہوتی شرائط کے باوجود اپنی صدیوں پرانی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

شکاگو کی امریکن مقامی  باشندوں کی مرکزی سوسائٹی نے ریڈ انڈین اعتقادات و روایات سے ہم آہنگ تقریب کے ساتھ نئی عمارت میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سوسائٹی کے تقریباً 60 سالہ رکن امریکی راہب پیٹر پال کی سربراہی میں چیز پارک میں منعقدہ "سورج کی عبادت" کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا  ۔

عبادت میں شامل گروپ نے اپنے چہروں کو سورج کی طرف کر کے "قدرت ماں " کا شکریہ ادا کر کے سے عبادت کا آغاز کیا۔

مقامی امریکیوں کے گروپ نے سب سے پہلے شاہرائے ولسن  پر واقع اس عمارت تک مارچ کی کہ جہاں  سے وہ  59 سال سے  کاروائیاں کر رہے تھے۔

یہاں انہوں نے عمارت کے لئے اپنے جذبہ ممنونیت کا اظہار کیا۔

تقریب کے بارے میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کو معلومات فراہم کرتے ہوئےشکاگو  کے مقامی امریکیوں کی مرکزی سوسائٹی کے سربراہ ونسینٹ رومیرو نے کہا کہ "ریڈ انڈین کی حیثیت سے ہم اپنی روایات سے وابستگی کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری کوششیں کر رہے ہیں"۔

بعض حلقوں کی طرف سے "ریڈ انڈین اور ترکوں کے ایک ہی نسل سے ہونے" سے متعلق کئے  جانے والے دعووں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے رومیرو نے کہا کہ "ریڈ انڈین اور ترکوں کے درمیان رشتہ داری ہونے سے متعلق تفصیلی تحقیقی کام کی ہمیں فرصت نہیں ملی تاہم دونوں  معاشروں کے درمیان مشابہت نہایت توجہ طلب ہے۔ خاص طور پر' ناوایو ' کے مقامی باشندوں کے خیموں اور قالینوں کے ڈیزائن ترک ثقافت سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں