استنبول کے تقسیم اسکوائر میں گُل لالہ کا دور دورہ

ہر طرف لہلہاتے  کُل ایک لاکھ 43 ہزار گُل لالہ  نے استنبول کی فضاوں کو رنگوں میں نہلا رکھا ہے

715362
استنبول کے تقسیم اسکوائر میں گُل لالہ کا دور دورہ

استنبول کے تقسیم اسکوائر  میں گُل لالہ کا دور دورہ۔۔۔

رواں سال 12 ویں دفعہ منعقدہ "استنبول لالہ فیسٹیول " کے سلسلے میں تقسیم اسکوائر میں گُل لالہ لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

"استنبول اپنے  گُلِ لالہ  سے بغلگیر ہو رہا ہے" کے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والے فیسٹیول میں استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ مئیر کی طرف سے تقسیم اسکوائر میں لالے کے پھول لگائے جا رہے ہیں۔

ضلع قونیہ سے ٹرائلروں کی مدد سے 160 اقسام کے ایک ہزار 278 گُل لالہ کے کریٹ استنبول  لائے گئے ہیں۔

ہر طرف لہلہاتے  کُل ایک لاکھ 43 ہزار گُل لالہ  نے استنبول کی فضاوں کو رنگوں میں نہلا رکھا ہے۔

پھولوں کی کیاریوں کے پاس شہری دھڑا دھڑا یادگاری تصویر اتروا رہے ہیں۔

مختلف ممالک میں پائی جانے والی گُل لالہ کی قسام کے ساتھ ساتھ استنبول سے مخصوص گُلِ لالہ کا نظارہ رواں مہینے کے آخر تک  شہر کے متعدد پارکوں، باغ باغیچوں اور ایمیرگان فارسٹ میں کیا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں