ترکی، روسی سیاحوں  کی پہلی ترجیح

ماہِ مئی  میں بیرون ملک تعطیلات کے لئے ترکی، روسی سیاحوں  کی پہلی ترجیح  دکھائی دے رہا ہے

695966
ترکی، روسی سیاحوں  کی پہلی ترجیح

ماہِ مئی  میں بیرون ملک تعطیلات کے لئے ترکی، روسی سیاحوں  کی پہلی ترجیح  دکھائی دے رہا ہے۔

رشئین فیڈریشن ٹوئرازم ایجنسی  کے معروف ٹوئر آپریٹروں  کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کُل  ریزرویشنوں کے 32 فیصد  کے  ساتھ ترکی  ماہِ مئی کی تعطیلات کے لئے روسی سیاحوں کی مقبول ترین ترجیح دکھائی دے رہا ہے۔

روسی سیاحوں کی ماہِ مئی کی تعطیلات  کی طلب رواں سال میں سال 2016 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹوئرازم ماہرین کے مطابق رواں سال ماہِ جنوری  میں سال 2016 کے ماہِ جنوری کے مقابلے میں 81 فیصد اضافے کے ساتھ روسی  سیاحوں کی تعداد 40 ہزار 124 سیاح ریکارڈ کی گئی ہے   اور رواں سال میں کُل 3 ملین روسی سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں