موسم بہار کا آغاز،جشن نوروز کے ساتھ

نوروز کا آغاز  21 مارچ سے ہوتا ہے    جسے مشرقی ترکستان سے لے کر  بلقانی ممالک تک  میں انتہائی جوش و ولولے سے منایا جاتا ہے جس کی مناسبت سے ترک سربراہان مملکت نے تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں

695552
موسم بہار کا آغاز،جشن نوروز کے ساتھ

موسم بہار کی آمد کا پتہ جشن نوروز   کی تقریبات  کے آغاز سے ہوتا ہے۔

  نوروز کا آغاز  21 مارچ سے ہوتا ہے    جسے مشرقی ترکستان سے لے کر  بلقانی ممالک تک  میں انتہائی جوش و ولولے سے منایا جاتا ہے۔

 اس موقع کی  مناسبت سے  صدر رجب طیب ایردوان  ، اسپیکر اسمبلی  اسماعیل قاہرامان   اور وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے اپنے تہنیتی پیغامات  جاری کیے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں   کہا کہ  نوروز کا یہ تہوار   وسیع و عریض خطے میں  اخوت   و دوستی  کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے  اور میری دعا ہے کہ  نوروز کا یہ دن  عالمی امن و  استحکام کا پیامبر بنے  اور  جمہوری روایات ،انسانی حقوق  اور باہمی احترام ومساوات  کے  احساسات سے لبریز   ایک دنیا   آئندہ  نسلوں کےلیے  بیش بہا تحفہ ثابت ہوسکے ۔

ترک پارلیمانی اسپیکر  اسماعیل قاہرامان  نے  اس تہوار کو   محبت و  امن اور رواداری کا علمبردار قرار دیا  اور کہا کہ   ہماری امید ہے کہ  یہ تہوار دنیا سے  تشدد و خون ریزی کے خاتمے کا وسیلہ بنتےہوئے  امن  و اخوت اور   باہمی  مفاہمت   کے سنہرے اصولوں   پر عمل درآمد  کا پیش خیمہ بنے۔

وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا  تھا کہ  جشن نوروز    ،رب العزت سے اظہار تشکر  اور  نئے سال     کا اختتام برکت و فضیلت کے ذریعے ہونے  کا نام ہے  جو کہ عصروں سے امن و اخوت کے احساسات کو فروغ دینے کا بھی   سبب بن رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں