نصرت فتح علی خان کی "آفرین آفرین" ترک نوجوانوں نے گا کر میلہ لوٹ لیا

ترکی کے 2 نوجوانوں نے یہ غزل کچھ ایسے انداز میں گائی کہ دیکھنے والے نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے

690537
نصرت فتح علی خان کی "آفرین آفرین" ترک نوجوانوں نے گا کر میلہ لوٹ لیا

آپ کو نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل ”آفریں آفریں“ تو ضرور یاد ہو گی۔

 یہ وہی غزل  ہے جس کے باعث مومنہ مستحسن بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ یہ غزل خود بھی اتنی مقبول ہے کہ ترک نوجوان  بھی اسے گانے پر مجبور ہو گئے۔

ترکی کے 2 نوجوانوں نے یہ غزل کچھ ایسے انداز میں گائی کہ دیکھنے والے نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ترکی کے امیر خان  اوزدیمیر اور  خاقان  ایسر نے مشہور غزل کے چند بول گائے جسے  دیکھنے والوں نےکافی  پسند بھی کیا ۔

قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان پاکستانی اداکار  فواد خان سے بے حد مماثلت بھی رکھتا ہے۔

ویڈیو دیکھئے۔۔۔۔

 



متعللقہ خبریں