قومی ثقافت کا حصول ووٹّوں یا پھر سیاست سے نہیں ہو سکتا، صدر ایردوان
عصر حاضر کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ثقافتی خلا ہے۔ گہرائی و پائداری سے عاری اور محض یومیہ سطح پر اپنائے جانے والے عوامل سے ثقافت کی داغ بیل نہیں ڈالی جا سکتی۔
![قومی ثقافت کا حصول ووٹّوں یا پھر سیاست سے نہیں ہو سکتا، صدر ایردوان](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/529b/3b14/cb3f/58b9426de7e55.jpg?time=1718826826)
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سماجی میڈیا کو ہماری ثقافت کو پس ِ پردہ پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
استنبول میں منعقدہ تیسری قومی ثقافت شوری سے خطاب کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ"اگر ہم اپنی تہذیبی اقدار سے دور ہٹ گئے تو یہ ہمارے لیے ہر چیز کو کھونے کے معنی میں آئیگا، ثقافتی اقدار سے دور جانا ہمارے وجود کے خاتمے کے مترداف ہو گا۔
صدرِ ترکی کا کہنا تھا کہ "عصر حاضر کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ثقافتی خلا ہے۔ گہرائی و پائداری سے عاری اور محض یومیہ سطح پر اپنائے جانے والے عوامل سے ثقافت کی داغ بیل نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہمیں دائمی و طویل المدت امور پر توجہ دینی ہو گی ، خاصکر نوجوانوں پر اس حوالے سے اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہمیں ماہرین اور استادوں سے فیض یاب ہوتے ہوئے فن و ثقافت سے آشنائی حاصل کرنی چاہیے۔ میرا سیاسی تجربہ اسی قسم کی تعلیمات دیتا ہے۔ "
انہوں نے بتایا کہ" گزشتہ 14 برسوں میں ثقافتی شعبے میں اہم سطح کے امور سر انجام دیے گئے ہیں، مثال کے طور پر براہ راست وزارت سے منسلک میوزیمز کی تعداد 93 سے 198 تک ، جبکہ ان کی زیارت کرنے والے سیاحوں کی تعداد 74 لاکھ سے 1 کروڑ 3 لاکھ تک ہو گئی ہے۔
جناب ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں اپنے قومی شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے، یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سیاسی اقتدار انتخابات، ووٹوں کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے البتہ ثقافتی اقتدار کے لیے محنت و مشقت ، لگن اور قومی جذبے و شعور کی ضرورت ہوتی ہے۔
متعللقہ خبریں
![غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e6ba/590e/d2a2/66715dd0cba44.jpg?time=1718826826)
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
![دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/224e/6e33/10a1/667138f40e7a3.jpg?time=1718826826)
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے