سال 2016 میں 1 ارب 235 ملین افراد نے سیر و سیاحت کی

سن 2009 میں   دنیا بھر میں  پیدا ہونے والے  عالمی  اقتصادی بحران    کے بعد   شعبہ سیاحت نے  حالیہ سات برسوں میں   مسلسل  ترقی کی ہے

653480
سال 2016 میں 1 ارب 235 ملین افراد نے سیر و سیاحت کی

اقوام متحدہ  کی عالمی ٹورزم تنظیم  نے  سیاحتی شعبے میں ایک نیا ریکارڈ  قائم  ہوتے ہوئے   گزشتہ برس  ایک ارب  235 ملین افراد  کے سیر و سیاحت کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

عالمی  ٹورزم  تنظیم کے  اعلان  کردہ اعداد و شمار کے مطابق  سن 2016 میں  دنیا    بھر میں  سیر و سیاحت کرنے والے انسانوں کی تعداد      ایک برس قبل کے مقابلے میں  46 ملین        بڑھتے ہوئے  ایک ارب  235 ملین   رہی ہے۔

عالمی ٹورزم تنظیم   کے سیکرٹری  جنرل   طالب رفائی  نے    پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ سن 2009 میں   دنیا بھر میں  پیدا ہونے والے  عالمی  اقتصادی بحران    کے بعد   شعبہ سیاحت نے  حالیہ سات برسوں میں   مسلسل  ترقی کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق  مشرق  وسطی  میں   سیاحوں کی تعداد میں 4 فیصد کی گراوٹ کا مشاہدہ ہوا ہے تو  دنیا کے باقی تمام تر   علاقوں میں اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں