"اوپری ہاتھ" نامی فن  پارے کی نمائش

امن  کا حصول صرف پُر خلوص اور  دوسروں کو بھی جاننے اور سمجھنے والے روّیے سے ہی ممکن ہو سکے گا۔ جیمی کاروالہو

587094
"اوپری ہاتھ" نامی فن  پارے کی نمائش

پرتگال کے مجسمہ ساز جیمی کاروالہو کے امن کے مرکزی خیال کے ساتھ "اوپری ہاتھ" نامی فن  پارے  کو ترکی کے ضلع تکیر داع میں منعقدہ  دوسرے  بیسانتھے اسٹون سیمپوزئیم  میں نمائش کیا گیا۔

افتتاح کے بعد فن پارے کو تین دن تک نمائش کیا جائے گا۔

مجسمہ تراش کاروالہو نے مجسمے کےبارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کے حصول کے لئے انسانوں کا باہمی تعاون کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنا ضروری ہے اور اس امداد  کا بھی  زیادہ تر اوپر سے، زیادہ صاحب حیثیت لوگوں کی طرف سے  فراہم کیا جانا ضروری ہے۔

کاروالہو نے کہا کہ انہوں نے اپنے لئے ،عمودی شکل میں اور قوی فکری و معنوی مفہوم کے حامل، پروجیکٹ کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن  کا حصول صرف پُر خلوص اور  دوسروں کو بھی جاننے اور سمجھنے والے روّیے سے ہی ممکن ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں