فلم "قلندر کی سرد مہری"  ہیمبرگ فلم فیسٹیول سے بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹی

ٹی آر ٹی کے اشتراک اور مصطفیٰ کھارا  کی ہدایت کاری میں تیار کردہ  فلم "قلندر کی سرد مہری " ہیمبرگ فلم فیسٹیول کے "سیر بین" حصے میں بہترین فلم کے ایوارڈ  کی حقدار قرار پائی ہے

586574
فلم "قلندر کی سرد مہری"  ہیمبرگ فلم فیسٹیول سے بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹی
kalandar soğuğu.jpg

بین الاقوامی اور قومی فلم فیسٹیولوں میں کثیر تعداد  میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ترک سینما کی "قلندر کی سرد مہری"  ہیمبرگ فلم فیسٹیول سے بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹی۔

ٹی آر ٹی کے اشتراک اور مصطفیٰ کھارا  کی ہدایت کاری میں تیار کردہ  فلم "قلندر کی سرد مہری " فیسٹیول کے "سیر بین" حصے میں بہترین فلم کے ایوارڈ  کی حقدار قرار پائی ہے۔

بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں ترکی کی آسکر ایوارڈ کی امیدوار فلم  کو ہیمبرگ  کی جیوری کی طرف سے بصری  خصوصیات اور ٹیمپو کی وجہ سے ایک شاندار فلم قرار دیا گیا ہے۔

سال 2015 میں فلم "قلندر کی سرد مہری " نے ٹوکیو فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر کیا اور ٹوکیو میں "بہترین ہدایتکار "اور "بہترین فلم" کے ایوارڈ حاصل کئے۔

52 ویں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول میں فلم نے " بہترین اداکارہ"  اور " بہترین موسیقی" کے  ایوارڈوں کا حقدار ٹھہرایا گیا۔



متعللقہ خبریں