ترکی اور سعودی عرب کےد رمیان ثقافتی تبادلہ معاہدے
سن 2017 اور 2018 میں باہمی ثقافتی روابط کو مزید تقویت دینے کے لیے مل جل کا کام کیا جائیگا۔ کتابوں کی نمائش اور دیگر سرگرمیوں پر توجہ دی جائیگی
ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون پروٹوکول پر دستخط ہو گئے ہیں۔
وزیر ثقافت و سیاحت نبی آوجی اور انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود سعود ی وزیر ثقافت و انفارمیشن عادل زید الا ترافی نے اس پروٹوکول پر دستخط کیے۔ جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعارف اور میلوں، موسیقی اور اسٹیج فنون، ادب ، کتب ، ثقافتی ورثوں کا تحفظ، بچوں کی ثقافت، پلاسٹک فنون اور فنونی نمائشوں کا تبادلہ ہو گا۔
سن 2017 اور 2018 میں باہمی ثقافتی روابط کو مزید تقویت دینے کے لیے مل جل کا کام کیا جائیگا۔ کتابوں کی نمائش اور دیگر سرگرمیوں پر توجہ دی جائیگی۔
ترکی ۔ سعودی عرب میں ثقافتی ایام کا اہتمام کرے گا تو سعودی عرب بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔
مہمان وزیر نے دستخط تقریب کے بعد کہا کہ سعودی شاہ اور عوام ترکی کو بے حد پسند کرتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے