ترک فلم "ہوا میں لہراتا نیلوفر" کو بہترین سیناریو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

کینیڈا کے شہر مونٹرئیل میں اس سال 40 ویں دفعہ منعقد ہونے والے مونٹرئیل عالمی فلم فیسٹیول میں ترک ہدایتکار سیرین یوجے کی فلم "ہوا میں لہراتا نیلوفر" کو بہترین سیناریو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

566172
ترک فلم "ہوا میں لہراتا نیلوفر" کو بہترین سیناریو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

کینیڈا کے شہر مونٹرئیل میں اس سال 40 ویں دفعہ منعقد ہونے والے مونٹرئیل عالمی فلم فیسٹیول میں ترک ہدایتکار سیرین یوجے کی فلم "ہوا میں لہراتا نیلوفر" کو بہترین سیناریو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ۔

فیسٹیول جیوری کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق راجکو گرلک کی ہدایتکاری میں کروشیا، جمہوریہ چیک اور سلووینیا کی مشترکہ پیشکش "دی کانسٹیٹیوشن " نامی فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

جرمنی کی طرف سے فیسٹیول میں شامل ہدایتکار سولین یوسف کی فلم " ہاوس ود آوٹ روف " کو جیوری ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ "ایوری باڈی ہیپی" فلم کی ہدایتکاری پر' نک بیلتھزر' کو ، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ   "دی فری" میں مرکزی کردار پر 'ہانا ہاکسٹرے'کو اور بہترین اداکار کا ایوارڈ "مائی ہندو فرینڈ" نامی فلم پر 'ولئیم ڈیفوئی 'کو دیا گیا۔

فیسٹیول میں ترکی نے 11 فلموں کے ساتھ شرکت کی اور "ہوا میں لہراتا نیلوفر" نامی فلم سے مقابلہ کیا اور بہترین سیناریو ایوارڈ حاصل کیا۔



متعللقہ خبریں