ترک فنکاروں کی فوجی بغاوت کی شدید مذمت

ترک عالم فن  کی نامور شخصیات  نے  15 جولائی کی بغاوت  پر سوشل میڈیا کے ذریعے  مذمت کی ہے

532662
ترک فنکاروں کی فوجی بغاوت کی شدید مذمت

ترک عالم فن  کی نامور شخصیات    نے  15 جولائی کی بغاوت      پر سوشل میڈیا کے  ذریعے  مذمت کی ہے ۔

  اداکارہ و گلوکارہ گلُبن  ارگن نے  ٹویٹر   پر  لکھا ہے کہ  فوجی وردی  میں ملبوس    دشمنان  وطن  قومی اتحاد کو سبوتاژ نہیں کر سکیں گے۔

ٹویٹر  پر ہی  پاپ گلوکار  ایمرے آئیدین   نے  کہا کہ  اس واقعے کی  جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،شہدا کی  موت  پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اللہ انہیں  جوار رحمت میں  جگہ عطا کرے ۔

 گلوکار مصطفی جے جیلی  ،پاپ گلوکارہ حادثہ ،گلوکار داود اولو  اور دیگر فنکاروں نے  بھی اس فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں