ایکسپو 2016 انطالیہ میں شمالی کوریا کا ٹکٹ کولیکشن کا اسٹال مرکز توجہ

ایکسپو 2016 انطالیہ  کے باقاعدہ شرکاء میں شامل شمالی کوریا ،  اپنے اسٹال پر ایک سے بڑھ کر ایک خصوصی اور دلچسپ ٹکٹ کولیکشن  کی نمائش کر رہا ہے

527162
ایکسپو 2016 انطالیہ میں شمالی کوریا کا ٹکٹ کولیکشن کا اسٹال مرکز توجہ

ایکسپو 2016 انطالیہ  کے باقاعدہ شرکاء میں شامل شمالی کوریا ،  اپنے اسٹال پر ایک سے بڑھ کر ایک خصوصی اور دلچسپ ٹکٹ کولیکشن  کی نمائش کر رہا ہے۔

داخلی و خارجی  گارڈن کے نام سے دو مختلف مقامات پر لگے ہوئے ایکسپو کے اسٹالوں پر زائرین کی آمد میں اضافے کے لئے  شمالی کوریا سے آنے والی یہ ٹکٹیں ملک کی تاریخ، طرز حیات اور قدرتی و ثقافتی وسائل کی عکاسی کر رہی ہیں۔

ملک سے مخصوص پرندوں ، جانوروں اور پھولوں والی ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ کورئین فنکاروں کی تصاویر والی ٹکٹیں بھی مرکزِ توجہ  بن رہی ہیں۔

نمائش کی گئی اور فروخت کے لئے رکھی گئی ٹکٹوں میں ایکسپو 2016 انطالیہ  کے لئے خاص طور پر چھاپی گئی یادگاری ٹکٹیں بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں