استنبول اتا ترک ائیر پورٹ  بم حملہ سوشل میڈیا پر

استنبول اتا ترک ائیر پورٹ پر بم حملے پر غیر ملکی حکام کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے انسانوں نے بھی سوشل میڈیا سے اپنے جذبات کا اظہار کیا

521564
استنبول اتا ترک ائیر پورٹ  بم حملہ سوشل میڈیا پر

ایک برطانوی اسٹریٹ آرٹسٹ بینکسے  نے  اس تصویر کو استنبول اتاترک ائیر پورٹ کے خونریز  بم حملوں کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیج سے شئیر کیا ہے۔

اسٹریٹ آرٹسٹ کی شئیر کردہ  اس تصویر  میں  دنیا میں مسلمانوں کی حالت کی نہایت خوبصورتی سے عکاسی  کی  گئی ہے۔

تصویر میں ترکی اور پاکستان کے خستہ حال  اور خون میں لتھڑے ہوئے پرچموں کو محض دو افراد کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔

یہ دو افراد ان دو ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ بانٹنے کے لئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہیں۔

اسی اثناء میں فرانس اور بیلجئیم کے پرچموں کے اطراف میں بہت سے افراد اور میڈیا جمع ہے۔

 

ایک اور تصویر جو ترکی کی حالت زار  کی بہترین عکاسی کر رہی ہے اور جسے ٹویٹر سے شئیر کیا گیا ہے اس میں پرچموں کو انسانی شکل میں پیش کیا گیا۔

انسانی شکل میں یہ پرچم فرانس، بیلجئیم اور ترکی کے پرچم ہیں۔

پرچموں کے نیچے وہ تاریخیں دی گئی ہیں کہ جب یہ تینوں ممالک دہشت گرد ی کا نشانہ بنے۔

ان تاریخوں  کی تعداد  ترکی کے پرچم کے نیچے دیگر پرچموں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں