کینیڈا کے بہترین دماغ کا عنوان ایک مسلمان طالبہ نے جیت لیا

کینیڈا بھر میں ہائی کلاس  طالبعلموں کے درمیان  کروائے جانے والے نیشنل برین بِی  مقابلے میں 17 سالہ مسلمان طالبہ  کامیاب رہیں

508240
کینیڈا کے بہترین دماغ کا عنوان ایک مسلمان طالبہ نے جیت لیا

کینیڈا بھر میں ہائی کلاس  طالبعلموں کے درمیان  کروائے جانے والے نیشنل برین بِی  مقابلے میں 17 سالہ مسلمان طالبہ  کامیاب رہیں۔

واٹر لُو شہر میں  مقابلے میں شرکت کرنے والی نوران ابو معزن  نامی 17 سالہ ہائی ا سکول طالبہ نے ملک بھر سے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو پیچھے چھوڑ کر کینیڈا کے بہترین دماغ کا عنوان حاصل کیا ہے۔

ہیملٹن کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے نیورولوجی  ڈپارٹمنٹ کے پروفیسروں   نے نوران کا امتحان لیا اور نیورولوجی  معلومات اور لیبارٹری  کی مہارت کی بنا پر انہیں پہلا درجے کے ساتھ پاس کیا۔

نوران ابو معزن 30 جون  سے 4 جولائی کی تاریخوں میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں متوقع  عالمی  برین بیز چیمپئن شپ میں بھی کینیڈا کی نمائندگی کریں گی۔

نوران نے مقابلے میں کامیابی پر 1500 کنیڈین ڈالر کا  ایوارڈ اور ہیملٹن  میک ماسٹر یونیورسٹی   کے نیورو سائنس  ڈپارٹمنٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے وظیفہ حاصل کیا ہے۔



متعللقہ خبریں