چوتھے ڈیجیٹل دنیا کے بے تاج بادشاہ ایوارڈ

ایک ایوارڈ ٹی آر ٹی  کو دیا گیا ہے ،ایوارڈ پانے والی ٹی آر ٹی کی کمپئیر اِشل آقچا ہیں  جنہیں  ٹی وی ناظرین  نے انٹرنیٹ  پر ووٹنگ کے ذریعے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا

507204
چوتھے ڈیجیٹل دنیا کے بے تاج بادشاہ ایوارڈ

"چوتھے ڈیجیٹل دنیا کے بے تاج بادشاہ" ایوارڈ  استنبول میں منعقدہ تقریب کے ساتھ حقداروں تک  پہنچ گئے ہیں۔

تقسیم تقریب ایوارڈ  میں موسیقی سے فیشن تک ، رپورٹنگ سے صحت تک مختلف شعبوں میں بہترین ناموں کا انتخاب کیا گیا۔

 ایک ایوارڈ ٹی آر ٹی  کو دیا گیا ہے ،ایوارڈ پانے والی ٹی آر ٹی کی کمپئیر اِشل آقچا ہیں  جنہیں  ٹی وی ناظرین  نے انٹرنیٹ  پر ووٹنگ کے ذریعے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اِشل آقچا نے کہا کہ  ٹی آر ٹی کے پلیٹ فورم سے مجھے اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا جانا میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایوارڈ مجھے میرے مداحوں کی سو فیصد درست ووٹنگ کی وجہ سے ملا ہے اس لئے اسے پا کر میں بہت خوش ہوں۔

استنبول میں منعقدہ تقریب تقسیم ایوراڈ  میں بزنس ، فن، فیشن اور سینما  کی دنیا سے کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں