استنبول کے مشہور چوکوں میں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام
استنبول کی فاتح بلدیہ کے زیرِ اہتمام سلطان احمد چوک میں منعقدہ افطاری میں عوام نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا
استنبول کے سلطان احمد چوک میں 20 ہزار افراد نے یکجا ہوتے ہوئے مل جل کر افطاری کی۔
یہ مقدس مہینہ اتحاد ویکجہتی کو پختگی دلانے والے پہلووں اور خصوصیات کی واضح افادیت بھی ہے۔
استنبول کی فاتح بلدیہ کے زیرِ اہتمام سلطان احمد چوک میں منعقدہ افطاری میں عوام نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ایوب بلدیہ کی افطار پارٹی میں 5 ہزار شہریوں نے شرکت کی۔
دوسری جانب سماعی مذاہب سے منسوب طبقوں کے نمائندے اورتھا قوئے میں افطاری پر یکجا ہوئے ۔ اس موقع پر بیشکتاش بلدیہ کے میئر مراد خزینہ دار نے اپنے خطاب میں کہا کہ" ہمارے عقیدے کے مطابق اتفاق و یکجہتی میں برکت ہے ، لہذا ہماری کوشش رہتی ہے کہ نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ دیگر مذاہب پر یقین رکھنے والوں کو بھی افطار ی کے دستر خوانوں پر یکجا کریں ۔
اسی افطاری میں شریک استنبول کے ضلعی مفتی رحمی یاران کا کہنا تھا کہ "ترکی دنیا بھر کے لیے ایک اہم مثال تشکیل دیتا ہے۔ اس مفہوم کی حامل مثالوں کو آپ اپنے ارد گرد بکثرت دیکھ سکتے ہیں۔"
بیشکتاش بلدیہ بھی روزانہ افطار خیموں میں عوام کے لیے افطاری کا اہتمام کرے گی
افطاری کے وقت دُوری پر ہونے والوں کے لیے جگہ جگہ سوپ کی سبیلیں بھی بنائی گئی ہیں۔
شہری افطار کے وقت کا انتظار صوفی موسیقی کی دھنوں ، سماع رقص اور دینی باتوں کو سنتے ہوئے کریں گے۔
متعللقہ خبریں
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے