روزنامہ "دی انڈی پینڈنٹ"نے اپنی اشاعت بند کر دی

روشنائی خشک ہو گئی اور اب کاغذ بھی تہہ نہیں ہو گا۔ ایک دور ختم ہو گیا ہے اور ایک دور شروع ہو رہا ہے

459235
روزنامہ "دی انڈی پینڈنٹ"نے اپنی اشاعت بند کر دی

برطانیہ کے معروف روزناموں میں سے "دی انڈی پینڈنٹ"نے اپنی اشاعت کو بند کر دیا ہے۔۔۔

روزنامہ اب کے بعد صرف انٹر نیٹ سے شائع کیا جائے گا۔

روزنامہ انڈی پینڈنٹ نے اشاعت کا آغاز 1986 میں کیا اور اب صرف انٹر نیٹ سے اشاعت کا فیصلہ کرنے والا وہ برطانیہ کا پہلا اخبار ہے۔

اخبار نے اپنی آخری ایڈیٹوریل میں کہا ہے کہ "آج سے اشاعت بند ہو گئی ہے ۔ روشنائی خشک ہو گئی اور اب کاغذ بھی تہہ نہیں ہو گا۔ ایک دور ختم ہو گیا ہے اور ایک دور شروع ہو رہا ہے"۔

واضح رہے کہ آج بین الاقوامی سطح پر انٹر نیٹ سے اشاعت دینے والے اخبارات کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انٹر نیٹ کے عام ہونے کے بعد بلامعاوضہ انٹر نیٹ اخبارات کا مطالعہ پرنٹ اخبار کی نسبت زیادہ کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں