داستان چناق قلعے کی 284 کہانیاں کتابی شکل میں

استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے ثقافتی مرکز نے جنگ چناق قلعے سے متعلق 284 کہانیوں کو "چناق قلعے کے راز" کے نام سے کتابی شکل دے دی

451703
داستان چناق قلعے کی 284 کہانیاں کتابی شکل میں

داستان چناق قلعے کی 284 کہانیوں کو کتابی شکل دی گئی ہے۔

استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے ثقافتی مرکز نے جنگ چناق قلعے سے متعلق 284 کہانیوں کو "چناق قلعے کے راز" کے نام سے کتابی شکل دی ہے۔

کتاب کو استنبول یونیورسٹی ادبیات فیکلٹی کے شعبہ ترکی زبان و ادبیات کے پروفیسر ڈاکٹر فرحت آرسلان نے تیار کیا ہے۔

کتاب میں جنگ شروع ہونے، دشمن کے ساتھ جھڑپ، ترک فوجیوں کی غیر معمولی کوشش، تعداد اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دینے سے متعلق غیر معمولی واقعات اور واقعات سے متعلق بیانات کو" افسانے"، "روایت"، "یاداشتیں" اور "قصے" پر مشتمل چار مختلف حصوں میں جگہ دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں