ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کو پانچ شعبوں میں ایوارڈز

۔ ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن کوسال کا بہترین ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے

411085
 ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کو پانچ شعبوں میں ایوارڈز


ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کو پانچ شعبوں میں ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔
ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن کوسال کا بہترین ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز ٹی آر ٹی پر پیش کیے جانے والے دیریلیش نامی ڈرامے کو سال کا بہترین ڈرامہ اور ڈرامے میں حائمے ماں کا کردار ادا کرنے والی حلیا داراجان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ حیرے دوت جیودت ساعت ڈرامے کے اداکار حسن کاچان کو سال کا بہترین اداکار منتخب کیا گیا ہے ۔ صبح کے وقت پیش کیے جانے والے پروگرام صبح سویرے کو بہترین پروگرام قرار دیا گیا ہے ۔
26 جنوری 2016 کو انقرہ میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں