باون واں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول

تقریب تقسیم ایوارڈ میں فلم " سارماشک" نے 4 کیٹیگریوں میں ایوارڈ حاصل کر کے تقریب پر اپنی دھاک بٹھا دی

402668
باون واں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول

باون واں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول "گولڈن اورنج" ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
تقریب تقسیم ایوارڈ میں فلم " سارماشک" نے 4 کیٹیگریوں میں ایوارڈ حاصل کر کے تقریب پر اپنی دھاک بٹھا دی۔
فلم نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکشن، بہترین سیناریو اور بہترین اداکار کی کیٹیگریوں میں ایوارڈ حاصل کئے ۔
بین الاقوامی کیٹیگری میں فلم "میموریز آن سٹون" نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ آلبا روہرواشر نے حاصل کیا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم قلندر سوعو میں کردار پر حیدر ششمان کو دیا گیا۔
واضح رہے کہ فیسٹیول رواں سال "گولڈن اورنج" کی بجائے 52 ویں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول کے نام منعقد ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں