ملیے خود ساختہ پاکستانی پرنس عفان سے

خود ساختہ پرنس عفان بن ثاقب کا تعلق لاہور سے ہے جنہیں اپنی دولت اور شاہ خرچیوں کے استعمال کا واویلا مچانا اچھا لگتا ہے

416856
ملیے خود ساختہ پاکستانی پرنس عفان سے

معلوم ہوا ہے کہ لاہور کا بھی ایک خودساختہ شہزادہ ہے جو دیگر لاہوریوں کے درمیان ہی رہتا ہے
۔ اس خود ساختہ شہزادے کا نام پرنس عفان ہے جو ایک ماہرامراضِ نسواں کا بیٹا ہے۔
عفان مبینہ طور پر نہ صرف بہت زیادہ امیر ہے بلکہ اسے سوشل میڈیا پر اپنی دولت کی نمودونمائش کا بھی بہت شوق ہے۔
جب کوئی شخص عفان جتنا امیر ہوتا ہے تو شاید یہ ان کا فرض ہوتا ہے کہ دنیا کو بتائیں کہ ایسے کیا مواقع ملے اور وہ اتنے امیر کیسے ہوئے۔پرنس عفان بن ثاقب پاکستان کا ایک "ماڈل" امیر شخص ہے پرنس عفان کی ٹوئٹر پر تصاویر موجود ہیں جن میں اسے اپنی دولت کی نمودونمائش کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


پہلی ٹویٹ میں تصاویر کے ساتھ عفان نے لکھا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کے 10امیر ترین مسلمان خاندانوں میں سے ایک ہے۔
یہ محترم دنیا کے امیر ترین مسلمان ہونے کے دعویدار بھی ہیں . اب ہمیں اس دعوی پر ہنسنا چاہیئے یا رونا ، یہ فیصلہ تو آپ کو کرنا ہوگا۔
اگلی ٹویٹ میں پرنس عفان نے طیارے اور دیگر مقامات پر بنائی گئی اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میں نے اپنے حالیہ لندن سے استنبول کے سفر پر 1کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
اُف اللہ تو ہی کرم کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں