میری بیوی بندریا لگتی ہے:مصری شخص کا احتجاج

ایک مصری شخص نے مقامی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کو دیکھا تو وہ بندریاکی طرح دکھائی دیتی تھی

365331
میری بیوی بندریا لگتی ہے:مصری شخص کا احتجاج

اپنی بیوی کو شادی سے پہلے نہ دیکھنے والے عرب شہری نے مقامی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسے ایسا لگتاہے کہ اس کی اہلیہ بندریاکی طرح ہے ۔
ایک مصری شخص نے مقامی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کو دیکھا تو وہ بندریاکی طرح دکھائی دیتی تھی۔ اس شخص نے ٹی وی میزبان کو بتایا کہ اُس کے رشتہ داروں نے دلہن کا انتخاب کیا اور اسی سے شادی کرنے پر مجبور تھا۔
مذکورہ شخص نے بتایاکہ شادی کے بعد ہی پہلی مرتبہ اسے دیکھ سکااور ابھی بھی وہ مجھے بندریاکی طرح دکھائی دیتی ہے اور وہ جب بھی مجھ سے بولتی ہے تو ہکلاتی ہے ۔
اس شخص کاکہناتھاکہ وہ جب خاتون پر چلایا تو وہ مضطرب ہوگئی اور اس کی آواز بھی بدل گئی لیکن قرآن کی تلاوت سننے کے بعد وہ نارمل ہوگئی ۔
مصری شخص کے ایسے دعوے پر میزبان بھی ہکابکارہ گیا اور اس کی بات کو ٹوکنے یا ہنسنے کی سنجیدگی سے سنتا رہا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں