جانیئے:خوشحالی کے معاملےمیں وطن عزیز کون سے نمبر پر ہے؟

ایک تحقیقاتی ادارے Legatum Instituteکی تازہ ترین رپورٹ کچھ دلچسپ حقائق کی طرف اشارہ کرتی ہے

414713
جانیئے:خوشحالی کے معاملےمیں وطن عزیز کون سے نمبر پر ہے؟

تحقیقاتی ادارے Legatum Instituteکی تازہ ترین رپورٹ کچھ دلچسپ حقائق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 132 واں ہے، جبکہ امریکہ دنیا کی دس خوشحال ترین قوموں کی فہرست سے خارج ہوگیا ہے۔
یہ سالانہ رپورٹ معیشت، کاروباری مواقع، حکومت، تعلیم، صحت ، امن عامہ، شخصی آزادیوں اور سماجی انصاف جیسے عوامل کی بنا پر مرتب کی جاتی ہے اور اس سال 142 ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں امریکا کا نمبر 11واں ہے۔ غالباً یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ امریکی عوام کی محنت اور علم دوستی نے امریکا کو دنیا کا ترقی یافتہ اور خوشحال ترین ملک بنایا، لیکن امریکی حکومتوں کی جارہانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں نے اس کے زوال کی بنیاد رکھ دی ہے۔
دنیا کی بہترین فلاحی مملکت کہلانے والا ملک ناروے مسلسل ساتویں دفعہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہےجسے عوام کی صحت، تعلیم، سماجی بہبود اور انصاف کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ خوشحال ترین ممالک کی فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، سویڈن، کینیڈا، آسٹریلیا، نیدر لینڈز، فن لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
بھارت، ایران اور بنگلہ دیش بھی خوشحالی کی فہرست میں پاکستان سے آگے قرار دئیے گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں