میرے پیشے سے والدین کو کیا؟روسی فحش اداکارہ

بیس سالہ روسی فحش فلموں کی اداکارہ ولادی سلیوا زاتیاگیلوا کے والدین کو اس کے پیشےکے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اسے عاق کرنے کی ٹھانی

362518
میرے پیشے سے والدین کو کیا؟روسی فحش اداکارہ

ماں باپ کو ناخلف بچوں کو عاق کرتے تو آپ نے بہت سنا ہو گا مگر روس میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ نے اپنے والدین ہی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ولادی سلیوا زاتیاگیلوا کے والدین کو اس کے پیشےکے بارے میں معلوم ہوا تو ان پر تو قیامت ہی ٹوٹ پڑی کہ ان کی بیٹی یہ کس راستے پر چل پڑی ہےبالآخر، انہوں نے اسے گھر سے بے دخل کرنے کا سوچا اور گھر کے تمام تالے بدل دیئے تاکہ وہ کھول کر گھر میں د اخل نہ ہو سکے۔
اداکارہ جب گھر واپس آئی تو اس نے چابی سے گھر کا تالہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھلا۔
والدین کے اس طرح گھر سے بے دخل کرنے پر 20سالہ اداکارہ عدالت چلی گئی اور اپنے ماں باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ” اس کے والدین تنگ ذہن اور تنگ نظر ہیں اس لیے انہوں نے میرے کام کی مذمت کی اور مجھے گھر سے نکالا۔
انہیں صرف معاشرے میں اپنے تشخص کی فکر ہے مگر مجھے اس کی پرواہ نہیں ۔
اداکارہ نے اپنے والدین پر تشدد کا الزام بھی لگایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں