بریڈ پِٹ اور اینجلینا جُولی نے ترکی میں گھر خرید لیا

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وُڈ کے اداکار جوڑے بریڈ پِٹ اور اینجلینا جُولی نے ازمیر کی تحصیل اُورال کے جوار میں ساحل سمندر پر واقع بنگلہ خریدا ہے

406671
بریڈ پِٹ اور اینجلینا جُولی نے ترکی میں گھر خرید لیا

بریڈ پِٹ اور اینجلینا جُولی نے ترکی کے ضلع ازمیر میں گھر خریدا ہے۔۔۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وُڈ کے اداکار جوڑے بریڈ پِٹ اور اینجلینا جُولی نے ازمیر کی تحصیل اُورال کے جوار میں ساحل سمندر پر واقع بنگلہ خریدا ہے۔
جوڑے کے گھر کی جگہ کو راز کی طرح پوشیدہ رکھا گیا جبکہ گھر کی خرید 23 اکتوبر کو کی گئی۔
جوڑے نے سمندر سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع اور تقریباً 10 ہزار میٹر خارجی حصے پر مشتمل بنگلے کے لئے 2.6 ملین ڈالر پیشگی ادا کئے۔
بنگلے میں 7 بیڈ روم، 2 سٹنگ ہال، خصوصی سویمنگ پول اور اسپورٹس ہال موجود ہیں۔
بنگلے کی فروخت پروٹو گروپ کی طرف سے پراپرٹی ایجنٹ آلیسانڈرو پروٹو نے کی۔
گروپ کی ترکی میں نمائندہ ایجنٹ اویا پاکتاش ہیں جن کے وسیلے سے جولی اور پٹ نے بنگلے کو پسند کیا۔
اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فنکار جوڑے نے کہا کہ ہم ترکی کو بہت چاہتے ہیں جس وجہ سے ہم نے یہاں گھر خریدا ہے۔
ایجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کہا کہ وہ 2016 میں تعطیلات کے لئے ترکی آئیں گے اور تعطیلات کو نئے گھر میں گزاریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں