سیدے میں عالمی میلہ موسیقی کا اہتمام

میلے میں ترک اور عالمی ممتاز فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

390407
سیدے میں عالمی میلہ  موسیقی کا اہتمام

15واں سیدے عالمی موسیقی میلہ انطالیہ اسٹیٹ سمفونی آرکسٹرا کے سیدے انٹیک تھیڑ میں کنسرٹ کے ساتھ شروع ہوا ہے۔
بلدیہ مناوگات کے زیر ِ اہتمام منعقدہ میلے میں تنجائے کائیش اور میلودی کائیش نے گلوکاری کی۔
تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے کنسرٹ سے محظوظ ہونے والے انٹیک تھیٹر کوکچا کچھ بھرنے والے مقامی اور غیر ملکی شائقین ِ فنون اور فنکاروں نے پاوں پر کھڑے ہوتے ہوئے داد دی۔
اس میلے کے دوران انطالیہ اوپیرا فیسٹیول آرکسٹرا ، گولڈن ہارن براس گروپ، انجیلیکا اکبر اور حقان آئسیوو ، اینبے آرکسٹرا اور رومن جاز سیکسٹٹ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں