جاپان کے فنکار شو کوبو استنبول میں

میں ہمیشہ سے استنبول آنے کا خواہش مند تھا اور آخر کار میری یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ شو کوبو

388276
جاپان کے فنکار شو کوبو استنبول میں

جاپان کے فنکار شو کوبو نے اپنے فن پاروں کو استنبول میں نمائش کے لئے پیش کیا۔۔۔
شو کوبو کو دنیا بھر میں ایک مانے ہوئے استاد کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے انہوں نے نمائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں 20 فن پارے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 44 سال سے 'kirie' نامی جاپانی فن سے منسلک ہوں۔ میں ہمیشہ سے استنبول آنے کا خواہش مند تھا اور آخر کار میری یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔
شوکوبو نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل میں شاہرائے ریشم کا تصور کیا کرتا تھا، شاہرائے ریشم جاپان سے شروع ہوتی ہے اور ترکی سے گزرتی ہے اس وجہ سے میں یہاں آنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کی مذکورہ نمائش کا اہتمام استنبول میں جاپان کےقونصل خانے کی طرف سے ایر تغرل فریگیٹ کے سانحے کی 125 ویں سالانہ یاد کے موقع پر کیا گیا ہے اور نمائش 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں