آئفل ٹاور گلابی رنگ میں نہا گیا

معروف ٹاور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے منعقدہ "گلابی اکتوبر " مہموں کے سلسلے میں گلابی روشنیوں سے منّور کیا گیا

348097
آئفل ٹاور گلابی رنگ میں نہا گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع آئفل ٹاور گلابی رنگ میں نہا گیا۔۔۔
معروف ٹاور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے منعقدہ "گلابی اکتوبر " مہموں کے سلسلے میں گلابی روشنیوں سے منّور کیا گیا۔
گلابی آئفل ٹاور کی تصاویر کو اس مہم کے ساتھ تعاون کرنے والوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
واضح رہے کہ چھاتی کا کینسر خواتین میں پائی جانے والی کینسر کی اقسام میں پہلے نمبر پر ہے۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا چھاتی کا کینسر حالیہ سالوں میں ہر آٹھ خواتین میں سے ایک میں دیکھا جا رہا ہے۔
اس بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے بیماری کا علاج ممکن ہوتا ہے اور مریض کے زندہ رہنے کے امکانات بھی قوی ہوتے ہیں لہٰذا بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر میں ماہِ اکتوبر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں