ماسکو میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین مسجد کا افتتاح

روس کے صدر ولادی میر پوتین، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے مشترکہ طور پر نے ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر صدر پوتین نے کہا کہ اسلامی ممالک کےسربراہ شدت پسندی کےخلاف اٹھ کھڑےہوں

391664
ماسکو میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین مسجد کا افتتاح

روس کے صدر ولادی میر پوتین، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے مشترکہ طور پر نے ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر صدر پوتین نے کہا کہ اسلامی ممالک کےسربراہ شدت پسندی کےخلاف اٹھ کھڑےہوں۔
اس مسجد کا رقبہ بیس ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت دس ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، مسجد کی تعمیر پر سترہ کروڑ ڈالرز لاگت آئی ہے اور اس کی تکمیل میں ایک عشرہ لگ گیا ہے، مسجد میں ایک بڑا کانفرنس ہال، سات تیز رفتار لفٹ، ہوا کو صاف بنانے والا جدید ترین نظام اور اے سی سسٹم ہے۔
صدرروس ولادی میرپوتین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش اسلام کو بدنام کررہے ہیں، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ صدر پوتین نے اسلامی سربراہوں پر زور دیا کہ شدت پسندی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،ترک صدر طیب ایردوان نے بھی تارکین وطن کے بحران اورشدت پسندی کےخلاف اقدامات پر زور دیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسلامی مقامات کی حرمت یقینی بنائی جائے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں