میں پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں: سیف علی خان

بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے اپنے متنازعہ انٹرویو پر پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی اور وضاحت کی کہ فلم ’فینٹم‘ پر سنسر بورڈکے فیصلے کے بعد ان کاپاکستانی عوام اور اداکاروں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

376406
میں پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں: سیف علی خان

بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے اپنے متنازعہ انٹرویو پر پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی اور وضاحت کی کہ فلم ’فینٹم‘ پر سنسر بورڈکے فیصلے کے بعد ان کاپاکستانی عوام اور اداکاروں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جومیرے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
سیف علی خان نے بتایاکہ وہ پاکستانی اداکاروں بالخصوص فخر عالم کیساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان کے لوگوں اور اداکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں ۔
بالی ووڈاداکار نے اپنے اس متنازعہ بیان پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں کہ ملک پر یقین رکھتاہوں یا نہیں اور وہ تاثرات محظ سنسر بورڈ سے متعلق تھے اور اس فورم میں یہی بحث ہورہی تھی کہ دیکھے جانے سے پہلے ہی فلم پر پابندی لگ سکتی ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ فلموں میں اُنہوں نے پاکستانی سپاہیوں اور آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کے کردار کے ساتھ بھی انصاف کرنے کی بھرپورکوشش کی تاکہ وہ کتنے مضبوط اور پیشہ وارانہ ہوسکتے ہیں۔


سیف علی خان کاکہناتھاکہ وہ ان چیزوں میں پھنس کررہ گئے ہیں اور اب وہ بھی چاہتے ہیں کہ ریس کی طرح کی فلمیں بنائیں اور باکس آفس پر نام بنائیں ۔
میں پاکستان میں موجود اپنے خاندان والوں سے پیار کرتاہوں اور پاکستان میں موجوددیگر کئی چیزیں بھی بہت اچھی لگتی ہیں، میں نہ توزیادہ سیاسی شخصیت اور نہ ہی جج ہوں بس میں ایک اداکارہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں