مسٹر بین کے شو کے 25 سال پورے ہو گئے

مسٹر بین شو کی پچیسویں سالگرہ کو بکھنگم پیلس میں تقریب کے ساتھ منایا گیا

375264
مسٹر بین کے شو کے 25 سال پورے ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین کے شو کی 25 ویں سالگرہ کو بکنگھم پیلس میں جشن کے ساتھ منایا گیا۔
مسٹر بین کا کمال یہ ہے کہ وہ خاموش رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود دیکھنے والے کا ہنس ہنس کے برا حال ہو جاتا ہے اور ہنسی بکھیرنے کے اس عمل کو پچیس سال پورے ہو گئے ہیں۔
اس جشن کو منانے کے لئے مسٹر بین اپنی سبز رنگ کی گاڑی اور اس کی چھت پر رکھے بڑے سے صوفے، جھاڑن اور ٹیڈی بئیر کے ساتھ بکنگھم پیلس پہنچے۔
اپنے منفرد استائل کے ساتھ وہ پیلس میں داخل ہوئے اور اس کے بعد شہر بھر کا گشت بھی کیا۔
اس خوشی کے موقع پر مسٹر بین نے کیک کاٹا اور اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے قہقہے بکھرائے۔
مسٹر بین نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1990 میں برطانیہ سے کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں