انقرہ میں پاکستانی آموں کی دھوم

انقرہ میں متعین پاکستانی سفارت خانے میں "مینگو فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا جسے حاضرین نے انتہائی پسند کیا اور ترکی میں اس کی درآمد کی خواہش ظاہر کی

341276
انقرہ میں پاکستانی آموں کی دھوم

انقرہ میں متعین پاکستانی سفارت خانے میں "مینگو فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا ۔
اس فیسٹیول میں آموں سے بنے مختلف میٹھے اور پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔


اس موقع پر سفیر پاکستان جناب سہیل محمود نے حاضرین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آم دنیا میں اپنی مژال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اسی لیے ہم اسے پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز میں اس وقت آموں کی ایک سو کے قریب اقسام ہیں جن کا ذائقہ اور خوشبو ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں جن کی ترکی درآمد کےلیے ہم اپنی کوششیں صرف کر رہے ہیں۔
فیسٹیول میں شریک مہمانوں کو آموں کا ذائقہ کافی پسند آیا اور انہوں نے ان سے بنی سوغاتوں کوخوب جی بھر کر پسند کیا ۔


فیسٹیول میں پاک ترک دوستی گروپ کے صدر اور رکن پارلیمان جناب برہان قایا ترک نے بتایا کہ اس وقت پاکستان آموں کی برآمدات کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے لیکن لذت کے اعتبار سے پاکستانی آموں کا کوئی ثانی نہیں ہے اس پھل کو جو ایک بار چکھ لے اسے اس کا ذائقہ کبھی نہیں بھولتا ۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ ترک درآمد کنندگان اس پھل کو یہاں متعارف کروائیں تاکہ ترک عوام کی اکثریت اس کے منفرد ذائقے اور غذائیت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 


اس وقت پاکستانی آم دنیا کے چالیس ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے



ٹیگز:

متعللقہ خبریں