ماسکو میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

میلے کے پہلے روز بیلا روس ، جمہوریہ چیک، اٹلی اور اسپین سے آنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

338059
ماسکو  میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

بین الاقوامی ہوائی آتش بازی میلہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شروع ہو گیا ہے۔
لوزنیکی سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ میلے میں یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ سے 8 ٹیموں نے شرکت کی۔
میلے کے پہلے روز بیلا روس ، جمہوریہ چیک، اٹلی اور اسپین سے آنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
دنیاکے چاروں گوشوں سے آنے والے لاکھوں تماشائی ان شوز سے محظوظ ہوئے۔
ماسکو کی فضا رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھی۔
نصف گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پر احتشام شو نے ناظرین کو مست کر ڈالا۔
دو ورز تک جاری رہنے والے اس میلے میں مقابلہ کرنے والی 8 ٹیموں میں تین بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائیگا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں