لاہور کے ایک دربار کا ایم بی اے پاس ملنگ

آج ہم آپ کو ایک ایسے ملنگ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو امریکی شہری ہے اور اس نے امریکی ریاست میامی کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رکھا ہے

327025
 لاہور کے ایک دربار کا ایم بی اے پاس ملنگ

آپ نے مختلف مزاروں پر لمبے سبز چغے پہنے اور گلے میں بڑی بڑی مالائیں ڈالے ملنگ تو دیکھے ہوں گے جن کے متعلق یہی خیال کیا جاتا ہے کہ دنیاوی تعلیم کے حوالے سے وہ بالکل جاہل ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے ملنگ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو امریکی شہری ہے اور اس نے امریکی ریاست میامی کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رکھا ہے۔
یہ ملنگ آج کل لاہور کے ایک دربار پر زندگی گزار رہا ہے۔
ایم بی اے کرنے کے بعد اس کو پاکستانی ثقافت اور اسلام کے متعلق جاننے کا شوق ہوا اور یہ امریکہ سے پاکستان چلا آیا۔ یہاں آ کر جب اس نے اسلام کا مطالعہ کیا تو اسلامی تعلیمات نے اس کے دل میں گھر کر لیا اور یہ مشرف بہ اسلام ہو گیا اور پاکستان ہی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔
اس شخص نے اسلام قبول کرنے کے بعد تصوف کی راہ اختیار کر لی اورلاہور کے ایک دربار پر رہنے لگا۔ اس کا کہنا ہے کہ دربار پر آنے والے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ میں نشے کا عادی ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ لوگ اسلام کے مفہوم سے بخوبی آشنا نہیں جو کہ امن و سلامتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں