جنیوا میں موسم گرما فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

روایتی موسم گرما فیسٹیول آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

319718
جنیوا میں موسم گرما فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

جنیوا میں روایتی موسم گرما فیسٹیول آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
دنیا میں آتش بازی کے سب سے بڑے مظاہرے کے طور پر دکھایا جانے والا یہ شو ہر سال دنیا کے چاروں طرف سے آنے والے ہزاروں افراد دیکھتے ہیں۔
سانس کو روک دینے کی حد تک خوبصورت یہ مظاہرہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔
جنیوا جھیل کے کنارے اس مظاہرے سے روشن ہو جاتے ہیں اور رنگوں کا عکس جھیل کے پانی کو رنگوں اور روشنیوں میں نہلا دیتا ہے۔
مظاہرے میں تقریباً 30 ہزار ہوائیاں چھوڑی گئیں جن پر تقریباً 6 لاکھ امریکی ڈالر مالیت اٹھی۔
اس فیسٹیول کا انعقاد ماہِ اگست کے آغاز میں کیا جاتا ہے اور فیسٹیول متعدد معروف فنکاروں کی بھی میزبانی کرتا ہے۔
فیسٹیول میں گلیوں میں مظاہروں اور مارچ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں