چین کے آسمانوں سے اصلی فرشتہ زمین پر آ گرا

انسان سے مشابہہ ایک اصلی فرشتہ چین کے آسمانوں سے زمین پر آ گرا

303017
چین کے آسمانوں سے اصلی فرشتہ زمین پر آ گرا

انسان سے مشابہہ ایک "فرشتہ" چین کے آسمانوں سے زمین پر گرا۔
انسان سے بہت زیادہ مشابہہ یہ مخلوق جو ایک فرشتہ لگتی ہے اس کی پشت پر دو پر ہیں اور یہ آسمان سے چین کے دارالحکومت بیجنگ پر گرا۔
لیکن اس سے پہلے کہ آپ کی سانس رُکے آپ کو بتاتے چلیں کہ بہت زیادہ حد تک حقیقت سے مشابہہ اس فن پارے کو چین کے فنکاروں سن ین اور پنگ یو نے تخلیق کیا ہے۔
فنکاروں کے اس جوڑے کو آرٹ اور حقیقت کے درمیان فن پاروں کی تخلیق کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
یہ فنکار اپنے کام میں انسانی جسم سے مواد مثلاً چربی وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔
ان کا حالیہ کام جسے "فرشتہ" کا نام دیا گیا ہے چین کے دارالحکومت میں نمائش کیا گیا ہے۔
یہ ایک بوڑھی عورت کے نقش و نگار والا مجسمہ ہے جس کی پشت پر بالوں کے بغیر پر ہیں۔
زمین پر پڑے اس مجسمے نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
یہ فن پارہ سلیکا جیل، فائبر گلاس اور اسٹین لیس اسٹیل وغیرہ سے تخلیق کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں