پرندوں کی زبان کا فیسٹیول
فیسٹیول میں پرندوں کی زبان میں خوبصورت گفتگو کا مقابلہ کروایا گیا
پرندوں کی زبان کو گریسون میں فیسٹیول کے ساتھ بیان کی جا رہی ہے۔
ترکی کے ضلع گریسون کی تحصیل چناقچی سے منسلک کُش کھوئے میں صدیوں سے خبر رسانی کے لئے زیرِ استعمال پرندوں کی زبان کو متعارف کروانے کے لئے 18 واں پرندوں کی زبان کا فیسٹیول منعقد کیا گیا۔
کُش کھوئے پرائمری اسکول کے باغیچے میں منعقدہ فیسٹیول کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔
فیسٹیول میں پرندوں کی زبان میں خوبصورت گفتگو کا مقابلہ کروایا گیا۔
پہلا انعام علاقائی لباس کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کرنے والی ماں بیٹی نے جیتا۔
دونوں نے ایک کاغذ پر تحریر الفاظ کو 100 میٹر کی مسافت پر موجود2 افراد تک پہنچایا۔
بعض شہریوں نے اسٹیج پر پرندوں کی زبان میں لوک گیت گائے اور رقص کیا۔
سیٹی کے ذریعے خبر رسانی کرنے کے پرندوں کی زبان کے اس طریقے کے ساتھ یونیسکو کے انسانیت کے تجریدی ثقافتی ورثے کی فہرست میں امیدوار دکھایا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں