جدید بادبانی کشتی ترکی کے ضلع بودرم میں

سال 2006 میں ترکی میں بنائی جانے والی اور دنیا کی سب سے بڑی اور جدید بادبانی کشتی قبول کی جانے والی "دی مالٹا شاہین" نامی بادبانی کشتی ضلع بودرم میں لنگر انداز ہوئی

382200
جدید بادبانی کشتی ترکی کے ضلع بودرم میں

دنیا کی سب سے بڑی اور جدید بادبانی کشتی ترکی کے ضلع بودرم میں ۔۔۔
سال 2006 میں ترکی میں بنائی جانے والی اور دنیا کی سب سے بڑی اور جدید بادبانی کشتی قبول کی جانے والی "دی مالٹا شاہین" نامی بادبانی کشتی ضلع بودرم میں لنگر انداز ہوئی ہے۔
15 بادبانوں والی اس کشتی کی مالک یونان النسل بزنس ویمن الینا ایمبروسیاڈو ہیں۔
کشتی کی لمبائی 88 میٹر اور چوڑائی 12.6 میٹر ہے جو اپنی جسامت کی وجہ سے سیاحوں کی بھی مرکز توجہ بن رہی ہے۔
دنیا میں پہلی دفعہ اس کشتی میں کاربن فائبر بادبانی پول لگائے گئے ہیں اور بادبانوں کا حصہ ایک فٹ بال گراونڈ جتنا بڑا ہے۔
کشتی 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور الیکٹرانک ماحول میں ٹچ آپریٹ شکل میں چلائی جا سکتی ہے۔
اپنی روشنیوں کے ساتھ کشتی رات کے وقت زیادہ دلفریب دکھائی دیتی ہے۔
کشتی کو آمازون انٹرنیٹ سائٹ اور HP جیسی فرموں کے حصے دار امریکی بزنس مین ٹام پرکینس کے لئے استنبول تُزلا میں تین سال میں تیار کیا گیا اور یکم جولائی 2006 میں یہ کشتی سمندر میں اتری۔
کشتی کو سال 2009 میں ایمبروسیاڈو نے ٹام پرکینس سے 60 ملین سٹرلن میں خریدا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں