کہانیوں کے ہیروز نے 1.1 ملین افراد کے ساتھ ملاقات کی

ایسکی شہر میں تعمیر کئے گئے افسانوی قلعے کی، اس کے افتتاح سے لے کر اب تک، 1 ملین 1 لاکھ 2 ہزار افراد نے سیر کی

379187
کہانیوں کے ہیروز نے 1.1 ملین افراد کے ساتھ ملاقات کی

کہانیوں کے ہیروز نے 1.1 ملین افراد کے ساتھ ملاقات کی ۔۔۔
ترکی کے ضلع ایسکی شہر میں ملک کے مختلف علاقوں کے 26 ٹاوروں اور میناروں سے الہام لے کر تعمیر کئے گئے افسانوی قلعے کی، اس کے افتتاح سے لے کر اب تک، 1 ملین 1 لاکھ 2 ہزار افراد نے سیر کی۔
'سازووا 'سائنسی، ثقافتی و فنّی پارک میں واقع اس افسانوی قلعے کو 9 مارچ 2014 میں عوام کے لئے کھولا گیا۔
افتتاح کے پہلے روز سے یہ قلعہ بچوں اور ان کے کنبوں کا مرکز توجہ بنا ہوا ہے۔
سترہ ماہ میں قلعے کی سیر کرنے والے زائرین کی تعداد 1 ملین 1 لاکھ 2 ہزار 635 تک پہنچ چکی ہے۔
افسانوی قلعے میں رہبروں کی سنگت میں بچے کہانیوں کے پُر اسرار سفر پر نکلتے ہیں اور خود کو کتابوں میں پڑھی ہوئی کہانیوں کی دنیا میں پاتے ہیں۔
یہاں بچوں کو دیدے کھورکھت، ملّا نصیر الدین اور کیل اوعلان کی کہانیوں کو ان کہانیوں کے کرداروں کی زبانی سننے کا بھی موقع ملتا ہے۔
افسانوی قلعے میں تحائف کی اشیاء کی دکانیں بھی موجود ہیں۔
یہ افسانوی قلعہ سوموار کے علاوہ ہر روز صبح 10 بجے سے لے کر ساڑھے 5 بجے تک کھلا رہتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں